تازہ ترین

عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 31 روپے گری جبکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 8 روپے 54 پیسے کمی  ہوگئی۔پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 2 روپے 86 پیسے اضافہ ہوگیا جبکہ کسٹم ڈیوٹی 22 روپے75 پسے سے بڑھ کر 25 روپے61 پیسے رہی۔ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 277 روپے6 پیسے سے کم ہوکر268 روپے52 پیسے ہوگیا۔پیٹرول پر پریمیم فی بیرل 2.90 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیٹرول پر پریمیم فی بیرل 17.44 ڈالرسےبڑھ کر 20.34 ڈالر ہوگیا، پیٹرول کی فی بیرل قیمت 144.57 ڈالر سے کم ہوکر 138.08 ڈالر رہی۔

 

Leave A Comment

Advertisement