تازہ ترین

تھانہ ترنول پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کی بڑی واردات ناکام بنا دی۔ 10 کروڑ روپے تاوان کی خاطر ایبٹ آباد سے اغوا کیے گئے 12 سالہ عبداللہ ابراہیم کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچے کے اغوا میں ملوث مرکزی ملزم، مغوی بچے کے چچا زاد محمد اویس سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دیگر ملزمان میں محمد نیاز اور علی احمد شامل ہیں۔

چیکنگ کے دوران گاڑی کی پچھلی نشست پر 12 سالہ بچہ خوف زدہ حالت میں موجود تھا۔ پولیس کو شک ہونے پر مزید پوچھ گچھ کی گئی اور بچے کو اعتماد میں لیا گیا۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ اسے ایبٹ آباد سے اغوا کرکے لایا جا رہا ہے۔مرکزی ملزم محمد اویس مغوی بچے کا چچا زاد ہے اور بچے کے والد سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہا تھا۔ ترنول پولیس نے فوری طور پر بچے کو محفوظ تحویل میں لے کر مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Leave A Comment

Advertisement