تازہ ترین

محکمہ انسداد منشیات نے حائل میں مقیم ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا ہے،جس پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے ۔  جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے ریاض کے علاقے سے ایک سعودی شہری اور حائل کے علاقے سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے، دونوں ملزمان منشیات اور غیرقانونی ادویات کی فروخت میں ملوث تھے۔

 

محکمۃ انسداد منشیات کے مطابق ریاض شہر میں ایک شہری کو 4 کلو گرام چرس کے ساتھ ساتھ نشہ آور گولیاں اور نشہ آور مادہ ایمفیٹامائن فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا،جبکہ پاکستانی شہری کو 1.2 کلو گرام نشہ آور مادہ میتھامفیٹامائن کی فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے تصدیق کی کہ دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔