تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈی آئی او کے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیکنگ. ایل پی جی کی مقررہ نرخوں سے زائد اور مہنگے داموں فروخت میں ملوث پائے جانے پر دکانداروں کو 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نے کہا کہ عوام الناس کو سرکاری نرخوں پر فراہمی کے لیے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ کسی بھی تاجر یا دکاندار کو ناجائز منافع خوری یا مصنوعی مہنگائی کے ذریعے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دکاندار اپنی دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں، خلاف ورزی پر سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، فیلڈ وزٹس کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا

Leave A Comment

Advertisement