تازہ ترین

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔

 لیاقت آباد نمبر 9 میں نیو رضوی دواخانے کے قریب فائرنگ کی زد میں آکر تین خواتین زخمی ہوگئیں۔زخمی خواتین میں عابدہ کو جناح اسپتال جبکہ حنا اور رفعہ کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے وقت ملزمان علاقے میں واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے۔

 شفیق موڑ پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت رحیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement