رحیم یارخان :پولیس مقابلے ،دوہرے اور بیویوں کے قاتل پولیس مقابلے میں مارے گیے دوساتھی فرار
رحیم یارخان(أن لائن)پولیس مقابلے ،دوہرے اور بیویوں کے قاتل پولیس مقابلے میں مارے گیے دوساتھی فرار تھانہ صدر خان پور کی حدود پل نہر آبِ حیات مڈ بنگلہ پر پولیس مقابلے کے دوران ملزم شہزاد گوپانگ پیچھا کرنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا ساتھی فرار ہو گیا، پولیس نے ہلاک ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا ملزم نےچند روز قبل اپنی حقیقی بہن ریحانہ بی بی اور پسند کی شادی کرنے والے دانش بلوچ کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا ۔
دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ سی ڈویژن میں ہوا جہاں بیوی کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم غلام نبی نے بھی مخبر کی اطلاع پر پیچھا کرنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے غلام نبی بھی موت کا شکار ہوگیا پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیںڈی پی پی او کی ہدایت پر پولیس نےفراری ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے