تازہ ترین

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.3 ارب ڈالرز موصول ہو گئے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق یہ منتقلی وی ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے 8 مئی کو تیسرے جائزے کی منظوری میں یہ قسط منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔اسٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر موصول ہو گئے ہیں، موصولہ رقم پاکستانی روپے میں نہیں بلکہ زرِمبادلہ ذخائر میں شامل ہو گی۔یہ رقم 15 مئی 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہو گی، آئی ایم ایف فنڈز ملنے سے پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔

واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ جمعے کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں پاکستان کی جانب سے EFF پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالرز کی چوتھی قسط اور RSF کے تحت 20 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط کی منظوری کی درخواست پر غور کیا گیا تھا۔ پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کی قسطوں کی منظوری کے ساتھ ہی آئی ایم ایف نے واضح کر دیا تھا کہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ماحول میں پاکستان کو پیٹرول، بجلی اور گیس کی مقامی قیمتوں کو لاگت کے مطابق برقرار رکھنا ہو گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement