تازہ ترین

سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت میں آگ لگ گئی۔  آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور میں ایڈمنسٹریٹو بلاک میں لگی اور اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے بعد ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں دھواں پھیل گیا۔سپریم کورٹ کی عمارت کے گراؤنڈ فلور میں لگنےوالی آگ بجھا دی گئی، گراؤنڈ فلور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور آگ بھجنے کے بعد بھی ایڈمن بلاک میں دھواں بھرا ہوا ہے۔سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ 6بجکر 35منٹ پر لگی تھی اور فائربریگیڈ کی پہلی گاڑی 5منٹ بعد موقع پر پہنچی، ریسکیو اہلکاروں نے تقریباً 35 منٹ کےبعد آگ پر قابو پایا۔

Leave A Comment

Advertisement