چیئرمین قومی صنعتی تعلقات کمیشن تعیناتی کیس , اسلام آباد ہائیکورٹ کا پیر تک سینئر ممبر کو ایکٹنگ چارج دینے کاحکم
قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے چیئرمین اور ممبر کی تعیناتی نہ ہونے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر تک سینئر ممبر کو ایکٹنگ چارج دینے کاحکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے چیئرمین اور ممبر کی تعیناتی نہ ہونے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے درخواست پر سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ چیئرمین این آئی آر سی کی تعیناتی کی سمری بھیج دی گئی ہے،2ہفتے کا وقت دیا جائے،عدالت نے کہاکہ یکم مئی سے عہدہ خالی ہے، اب مزید 2ہفتے مانگا جارہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر تک سینئر ممبر کو ایکٹنگ چارج دینے کاحکم دیدیا۔