طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردے گا، پاکستانی مندوب
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش ہے اور طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردے گا، سفارتکاری اپنائی جائے۔ مستحکم ایران پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔ اقوام متحدہ کا چارٹر طاقت کےاستعمال کی مخالفت کرتا ہے اور بیرونی مداخلت یواین چارٹر کے بھی خلاف ہے۔تمام تنازعات پر امن طریقے اور عالمی قانون کےمطابق حل ہونے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایران کی صورتحال جلد نارمل ہوگی، بیرونی دباؤ، اندرونی ہنگامہ آرائی ختم ہوگی۔ ایران پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور مسائل کے حل کے لیے پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
Leave A Comment