تازہ ترین

وفاقی بجٹ پر حکومت اور پیپلزپارٹی میں مشاورت آج ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ  نےکہا اُمید ہے پیپلز پارٹی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

صدر مملکت آصف زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا، اس اجلاس سے پہلے صدر زرداری پیپلزپارٹی کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کریں گے جس میں بلاول بھٹو، مرادعلی شاہ، نویدقمر اور شیری رحمان شریک ہوں گے۔پیپلزپارٹی کے اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کا وقت طے ہوگا،ذرائع کا بتانا ہے کہ مرکز صوبوں سے 1700 ارب روپےکے فنڈز کا تقاضا کررہا ہے۔ بجٹ کے لیے ایک نمبر  پر بات چل رہی ہے ، جب تک اس نمبر کے مطابق وسائل تلاش نہیں ہو جاتے تب تک بجٹ بنانے میں مشکل ہوگی۔

Leave A Comment

Advertisement