تازہ ترین

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (محکمہ موسمیات) نے ملک کے مختلف حصوں میں 7 سے 12 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کی ہے جس کے مطابق کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوسکتا ہے جب کہ بعض اضلاع میں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، مردان، بنوں، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 سے 11 جون کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جو معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہوگا۔صوبے کے شمالی علاقوں چترال، دیر اور سوات کے علاوہ گلگت بلتستان میں 8 سے 10 جون کے دوران درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ اور مظفرآباد سے متعلق بتایا ہے کہ ان علاقوں میں 8 سے 10 جون کے دوران درجہ حرارت 41 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

 پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے جب کہ لاہور، اوکاڑہ، قصور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، پاکپتن، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو سمیت مختلف اضلاع میں 8 سے 11 جون کے دوران درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement