تازہ ترین

گلگت بلتستان میں الیکشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ضلع دیامر میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان انتخابات 2026ء کے سلسلے میں 24حلقوں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں انتخابی عملے کو ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔الیکشن ڈیوٹی پر مامور ساڑھے 7ہزار افسران اور ملازمین کے لیے 27کروڑ60لاکھ روپے اعزازیہ مقرر کیا گیا ہے۔ تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ 24 حلقوں کے 24ریٹرننگ افسران کے لیے18لاکھ اعزازیہ مقرر کیا گیا ہے جب کہ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے لیے 12لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔اسی طرح 24حلقوں میں تعینات 1368پریزائڈنگ افسران کے لیے ایک کروڑ64لاکھ16ہزار اعزازیہ  اور 2450اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کے لیے  2کروڑ45لاکھ اعزازیہ مقرر کیا گیا ہے۔ا سی طرح 2450پولنگ افسران کے کے 2کروڑ 40لاکھ اعزازیہ مقرر ہوا ہے۔الیکشن ڈیوٹی پر مامور ایل ڈی سی ،یو ڈی سی نائب قاصد سمیت 1360سرکاری ملازمین کے لیے 20کروڑ 80لاکھ روپے اعزازیہ مقرر ہوا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement