حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔حکومت کی جانب سے 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ خطے میں جنگ کی صورتحال ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قمتیں آسمان کو چھورہی ہیں، وزیراعظم اس متعلق بہت فکر مند ہیں، اور وزیراعظم نے آج خود میٹنگ کی ہےجس میں صورتحال کاجائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ کتنا اضافہ کرنا ہے، متوازن کرکے ہم نے کوئی راستہ نکالنا تھا، ہم نے دوسرے ملکوں کےوزرائے خارجہ سے رابطے کیے، پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ساتھیوں کو ساتھ ملا کر کشیدگی کم کرائی جائے، اس کشیدگی کو کم کرنے میں کتنی دیر لگے گی دیکھنا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی دوسرے ممالک سے اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں۔ 5 روز گزر چکے ہیں روز جائزہ لیتے ہیں، قیمتوں میں ہر روز خطیر اضافہ ہورہا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ رات سے ہوگیا۔
Leave A Comment