سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3202 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 37 ڈالرز کم ہو کر 4043 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
Leave A Comment