تازہ ترین

افسرشاہی کا نیا کار نامہ سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق 33 اعلی ریٹائرڈ افسران کے بیرون ملک منتقلی کے بعد غیر ملکی کرنسی میں پنشن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت خارجہ نے بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ افسران متعلق تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دیں۔ دستاویز کے مطا بق مختلف حکومتی محکموں سے ریٹائر ہونے والے 33 افسران اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔غیر ملکی کرنسی میں پنشن حاصل کرنے والے افسران کو حکومت 34 کروڑ 21 لاکھ روپے سالانہ ادائیگی کرتی ہے۔ان کو متعلقہ غیر ملکی کرنسی میں حکومت پاکستان پنشن ادا کرتی ہے۔کئی ممالک میں رہنے والے افسران کو حکومت پاکستان پنشن کی ادائیگی ملکی کرنسی میں بھی کرتی ہے۔ملکی کرنسی میں پنشن حاصل کرنے والے ریٹائرڈ افسران کے اعداد و شمار وزارت خارجہ کے پاس نہیں ۔

 

Leave A Comment

Advertisement