لاہور : گجرپورہ میں ڈمپر کی ٹکر، 32 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق
لاہور کے علاقے گجرپورہ میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہے۔حادثہ کرول گھاٹی رنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے 32 سالہ ولید کی لاش تحویل میں لے کر سرد خانے میو ہسپتال منتقل کردی۔