اسلام آباد : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا۔اوگرا کی جانب سے 25 اگست کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈیزل 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول 39 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 341 روپے 98 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 69 پیسے پر پہنچ گئی۔