بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ ملک بھر میں متعارف
بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ ملک بھر میں متعارف کروا دیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئے بل میں قابلِ ادائیگی رقم، آخری تاریخ اور یونٹس کی تفصیل نمایاں ہو گی۔پرانے بل کے فارمیٹ پر صارفین کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، صارفین کی آراء اور شکایات کی بنیاد پر بل کا فارمیٹ ازسرِنو ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نئے بل میں غیر ضروری معلومات اور پیچیدگی کم کر دی گئی ہے، بل کی تمام اہم معلومات اب زیادہ منظم اور واضح انداز میں پیش کی جائیں گی۔
Leave A Comment