ریلیف سکیم کے طریقۂ کار پر تحفظات ،پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول دینے سے انکار کردیا
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ریلیف سکیم کے طریقۂ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پیٹرول دینے سے انکار کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی پی ڈی اے نے کہا کہ ریلیف سکیم کی تیاری میں ڈیلرز سے مشاورت نہیں کی گئی، موجودہ طریقہ کار پر عمل درآمد مشکل ہے۔ عوام کو براہ راست اور آسان طریقے سے ریلیف دیا جائے، ڈیلرز کا سرمایہ پہلے ہی مہنگائی سے متاثر ہے جب کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اربوں روپے کے واجبات بھی زیرِ التوا ءہیں۔ ریلیف سکیم کا مالی بوجھ ڈیلرز پر ڈالنا قابلِ عمل نہیں، ڈیلرز مارجن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومت کی موجودہ ریلیف سکیم کے تحت پیٹرول نہیں دیں گے۔ سستے پیٹرول کی رقم حکومت ڈیلرز کو کیسے ادا کرے گی؟3 دن سے حکومت سے رابطہ کر رہے ہیں مگر تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔
Leave A Comment