2 روز کمی کے بعد سونا اچانک ہزاروں روپے مہنگا
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کے دام بڑھ گئے ہیں، جہاں 2 روز کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی نمایاں ہورہے ہیں .
پاکستان میں مسلسل 2 روز کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 776 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 06 روپے مقرر ہوگئی۔
Leave A Comment