پاکستان کی کینیا کو برآمدات میں 32 فیصد اضافہ
پاکستان کی کینیا کو برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد کینیا افریقہ میں پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی بن گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق برآمدات 251.6 ملین ڈالر سے بڑھ کر 319.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو تقریباً 32 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
صدرپاکستان کینیابزنس کونسل کا کہناتھا کہ پاکستان کینیا کو ملبوسات، ادویات، ٹیکسٹائل، اسپورٹس گڈز، آئی ٹی سروسز، سافٹ ویئر سلوشنز اور شمسی و دیگر توانائی سے متعلق مصنوعات برآمد کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چاول کی برآمدات نے اس اضافے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ ممباسا کے ذریعے مشرقی افریقہ تک رسائی میں بھی وسعت آئی ہے، جو علاقائی تجارتی گیٹ وے کے طور پر اہمیت رکھتا ہے۔پاکستان کی متنوع مصنوعات کینیا کی مارکیٹ میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، جبکہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی کوششوں کے ساتھ سفارتی سطح پر روابط نے بھی دوطرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رہا تو پاکستان کی برآمدات میں مزید اضافے کے امکانات روشن ہیں۔
Leave A Comment