تازہ ترین

سپریم کورٹ نے جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 12 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعات کے 14 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔