پٹرولیم مصنوعا ت :حکومت ریلیف کے نام پر عوام سے مذاق کر رہی ہے ،شہری شدید برہم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی ریلیف کو مذاق قرار دے دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت قیمتوں میں اضافے روپوں میں کرتی ہے جبکہ کمی کی جائے تو چند پیسوں تک محدود کردی جاتی ہے۔ چند پیسوں کی معمولی کمی سے عوام کے ماہانہ بجٹ پر کوئی نمایاں فرق نہیں پڑے گا۔شہریوں کے مطابق پٹرول اب بھی 342 روپے سے زائد فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے، جو عام آدمی کی قوتِ خرید پر بھاری بوجھ ہے۔پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہی فوری طور پر ٹرانسپورٹ کے کرائے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، تاہم معمولی کمی کے باوجود نہ تو کرایوں میں کمی ہوتی ہے اور نہ ہی مہنگائی پر کوئی نمایاں اثر پڑتا ہے۔
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جائے۔ حکومت عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور محض چند پیسوں کی کمی کو ریلیف قرار دینا عوام کے مسائل کا حل نہیں۔
Leave A Comment