اسلام آباد : پیٹرول 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر سستا ،ڈیزل3 روپے 74 پیسے مہنگا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ، پیٹرول 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ۔3 روپے 13 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان تین دن کے لیے کیا ہے جس کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے کے بعد سے ہوگیا۔
Leave A Comment