ایف آئی اے میں خالی آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملک بھر میں مختلف شعبوں میں 1394 خالی آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔یہ بھرتیاں ادارے کی استعداد کار میں اضافے اور مختلف ونگز کو مزید فعال بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ مواقع ان باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اس پیشہ ور ادارے کا حصہ بن کر قومی سلامتی، جرائم کے سدباب اور دیانت داری کے ساتھ عوامی مفادات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن پورٹل (www.npftas.pk) کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے ملک میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور مالیاتی و سائبر کرائمز سمیت دیگر پیچیدہ جرائم کے خاتمے کے لیے وفاقی سطح پر ایک کلیدی ادارے کی حیثیت رکھتا ہے ، نئی بھرتیوں سے ادارے کے آپریشنل ڈھانچے کو مزید تقویت ملے گی۔
Leave A Comment