تازہ ترین

سینیٹ میں فراہم کردہ تفصیلات میں یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ ملک میں کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔دستاویزات کے مطابق واپڈا کی ڈیمز سے بجلی 2.70 روپے فی یونٹ اور نجی آئی پی پیز کی لاگت 34 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔حکومت کی جانب سے واپڈا کو 34.5 ارب یونٹس کے بدلے 186 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جبکہ نجی آئی پی پیز کو 49.8 ارب یونٹس کے عوض 1040 ارب روپے کی رقم منتقل کی گئی ہے۔

جاری مالی سال میں آئی پی پیز کو کیپیسٹی چارجز کی مد میں 1300 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔تربیلا ہائیڈل ملک کا سستا ترین ذریعہ ہے جس سے بجلی محض 2 روپے 70 پیسے فی یونٹ میں تیار ہوتی ہے جبکہ منگلا ہائیڈل 3.75 روپے اور تمام ڈیمز کی مجموعی اوسط لاگت 5.39 روپے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی۔چشمہ ایٹمی بجلی گھر 6.76 روپے اور مقامی تھر کوئلے سے 19.03روپے فی یونٹ حاصل ہوتا ہے۔

درآمدی کوئلے والے پلانٹس ساہیوال کول 34.17 اور پورٹ قاسم 32.16 روپے فی یونٹ پر پہنچ گئے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement