اسلام آباد کے گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا انکشاف
اسلام آباد کے سیکٹر جی 16 کے ایک گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکٹر جی 16 کے گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث متعدد ملزمان حراست میں لے لیا گیا جبکہ گھر کے تہہ خانے میں گرودوں کی پیوندکاری کے متعدد مریض موجود تھے۔گھر میں مریضوں کی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹرز اور عملے کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایک مریضہ نے بتایا کہ یہاں پر میرے خراب گردوں کو نکال کر نیا گردہ ڈالا گیا ہے۔ متعدد مریض گھر کے تہہ خانے میں بدستور موجود ہیں جبکہ پولیس نے مکان کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔