تازہ ترین

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان فیول ریلیف پیکج پر معاملات طے پا گئے۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے مطابق حکومت سے مذاکرات کامیاب رہے اور ادائیگیوں کے طریقۂ کار کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔پیٹرولیم ڈیلرز کو ریلیف پیکج کی ادائیگی سٹیٹ بینک کے ذریعے 48 گھنٹوں میں اکاؤنٹس میں منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔حکومت ادائیگیوں کے طریقہ کار سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی، جبکہ وزیر پیٹرولیم نے آئندہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 حکومت اور ڈیلرز کے درمیان اتفاق رائے کے بعد فیول ریلیف پیکج پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگئی اور کئی روز سے جاری ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔اجلاس میں پی پی ڈی اے قیادت نے شرکت کی، جن میں ملک خدا بخش، طارق حسن، انور کمال اور ملک شیر خان شامل تھے، پی پی ڈی اے سندھ کے صدر امیر خان نے زوم لنک کے ذریعے جبکہ پی پی ڈی اے پنجاب کے وائس چیئرمین راجہ وسیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

 

Leave A Comment

Advertisement