پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اضافے کا اثر عوام پر فوری منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، 20 جولائی کو دوبارہ قیمتوں میں ردوبدل ہو گا ۔فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 310.71 روپے سے بڑھ کر 316.15 روپے مقرر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل 31 روپے 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد اب 323.30 روپے سے بڑھ کر 354.35 روپے لیٹر کردیا گیا ہے۔وزارت پیٹرولیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
تین دنوں کیلئے قیمتیں تبدیل کی گئی ہیں، 20 جولائی کو دوبارہ قیمتوں میں ردوبدل ہو گا ۔
Leave A Comment