تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم خالدہ ضیاء بنگلہ دیش کی خدمت اور ترقی کی علامت تھیں، اور پاکستان کی مخلص دوست تھیں۔ غم کی اس گھڑی میں حکومت اور پاکستان کے عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہلِ خانہ، دوستوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیشی عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement