آئی ایم ایف اور حکومت میں بجٹ مذاکرات شروع، 15 ہزار 300 ارب روپے اکٹھا کرنے کا ہدف
وفاقی حکومت، آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2026-27 کیلیے بجٹ سازی پر مذاکرات شروع ہوگئے۔ وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری کی ذمے داری نائب وزیراعظم اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈارکے حوالے کردی۔ وزیر اعظم نے اسحق ڈارکی سربراہی میںاعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی جس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اقتصادی اموراحد چیمہ و دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
کمیٹی ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے تیارکردہ تجاویزکاجائزہ لے کرقابلِ عمل سفارشات پیش کرے گی۔ انفورسمنٹ اقدامات کیلیے الگ کمیٹی بھی قائم کردی گئی ،جس کی سربراہی احد چیمہ کرینگے۔کمیٹی نے اپنی پہلی میٹنگ میں ایف بی آرکو ہدایت کی کہ ٹیکس چوری روکنے، انڈررپورٹنگ ختم کرنے اورجعلی ٹیکس گوشواروں کی نشاندہی کیلیے جدید ڈیجیٹل اور اے آئی نظام متعارف کرائے جائیں۔
Leave A Comment