حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر متعین کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے گی۔ وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیراطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث ایک بار پھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہر جگہ توانائی کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔خطے میں ایک بار پھر جنگ ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے، کچھ دنوں ڈیزل کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ، عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 110 سے بڑھ کر 140 ڈالر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا عوام کا شکر گزار ہوں کہ بے پناہ تحمل کے ساتھ یہ تکلیف جھیلنے کی کوشش کی، ٹارگٹڈ سبسڈی کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے باوجود عوام میں تکلیف موجود ہے ، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا یومیہ بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کا فیصلہ کرے، اوگرا یومیہ بنیاد پر عالمی منڈی کو مدنظر رکھ کر قیمتوں کا تعین کرے گا، پیٹرول ڈیزل پر لیوی اور کاربن سپورٹ لیوی کی سطح پہلے سے کم ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت نے 130 ارب روپے کے وسائل استعمال کرکے لوگوں کو سہارا دینے کی کوشش کی، وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے گی، اوگرا روزانہ کی قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائٹ پر لگایا کرے گی۔
Leave A Comment