تازہ ترین

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 اجلاس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس خادم حسین سومرو کے تبادلے کا معاملہ زیر غور آئے گا، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس ارباب محمد طاہر کے تبادلوں سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائیکورٹ تبادلے پر غور ہوگا، جبکہ جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائیکورٹ تبادلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس خادم حسین سومرو کے سندھ ہائیکورٹ تبادلے پر غور کیا جائے گا، جسٹس ارباب محمد طاہر کے بلوچستان ہائیکورٹ تبادلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تبادلے کیلئے معمول کا اجلاس بلانےکی درخواست مسترد کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کے ٹرانسفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

Leave A Comment

Advertisement