تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹرز میں قائم نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا، جہاں انہیں جاری مون سون سیزن کے دوران پاکستان کی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور مربوط ردعمل کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو این ای او سی کی آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی رسپانس سسٹم سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں "ڈیزاسٹر لینز 2026" کے ذریعے مون سون کی موجودہ صورتحال اور مختلف ممکنہ قدرتی خطرات کی نگرانی کے نظام کا بھی جائزہ پیش کیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان میں قومی سطح پر آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری، مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور بروقت ردعمل کی اہمیت پر زور دیا تاکہ انسانی جانوں اور اہم تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج امدادی، ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی ہر ممکن معاونت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement