تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے اور مٹی کے تیل کی قیمت کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔  مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی۔

 

Leave A Comment

Advertisement