اسلام آباد : حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات، اجلاس 7 ستمبر کو ہوگا
جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کیلئے الگ الگ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں، تاہم جماعت اسلامی نے مذاکرات کے ساتھ دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 7 ستمبر کو ہوگا۔جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں عنایت اللہ خان، فراست علی شاہ، ضیا الدین انصاری، نصر اللہ رندھاوا اور نوید علی بیگ شامل ہوں گے۔ملک بھر میں دھرنے، احتجاج اور جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مزید برآں، جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 20ویں روز میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث مال روڈ پر فیصل چوک سے ریگل چوک تک ٹریفک کی آمدورفت بدستور معطل ہے۔مال روڈ کی بندش کے باعث شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
Leave A Comment