انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا کل آخری دن، ڈیڈ لائن گزرنے پر بھاری جرمانے
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا کل آخری دن ہے، ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد گوشوارے جمع کروانے والوں پر بھاری جرمانے لگیں گے۔ یکم اکتوبر سے ملک میں لیٹ فائلر کی کیٹیگری کو مکمل طور پر ختم کیا جارہا ہے۔ تاخیر پر جرمانہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے تک کردیا جائے گا۔ لیٹ فائلر اے او پی کا جرمانہ 10 ہزار کی بجائے 50 ہزار روپے وصول کیا جائے گا۔ کمپنیوں سے جرمانہ 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے وصول کیا جائے گا۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشواروں میں تمام معلومات درست اور مکمل درج کی جائیں۔ اثاثوں سے متعلق معلومات چھپانے اور غلط تفصیلات دینے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔