وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت بڑھانے کی درخواست دائر کر دی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے2روپے 52پیسے فی یونٹ اضا فے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت مقرر کر دی ہے جہاں درخواست کا جا ئزہ لیا جا ئے گا۔ درخواست منظور ہو نے کی صورت میں صارفین سے اضافی رقم نومبر کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
Leave A Comment