عالمی منڈی : خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یمن کے حوثیوں کی جانب سے فوجی تربیتی کیمپ پر حملے اور سعودی عرب کی توانائی، ہوائی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو دوبارہ نشانہ بنائے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 17 سینٹ، یعنی 0.15 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 110.03 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 1.68 ڈالر، یعنی 1.66 فیصد بڑھ کر 103.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
Leave A Comment