تازہ ترین

سعودی عرب کے ریاض ائیرپورٹ کی 10 روز سے مسلسل بندش کے بعد کنگ خالد ائیرپورٹ کی پروازیں متبادل ذرائع سے شروع کردی گئی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق سعودی ائیر لائن نے ریاض کی پروازیں جدہ سے چلانا شروع کردی ہیں. 

آج کراچی اور پشاور سے ریاض کی 4 پروازیں جدہ سے آپریٹ ہوں گی جب کہ  پی آئی اے کی بیشتر پروازیں پہلے ہی جدہ اور دمام سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ کراچی لاہور کی 2 پروازوں پی کے 304، 305 میں 3 گھنٹے، کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں پی اے 200، 201 میں 4 گھنٹے تاخیر ہے۔ کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 783 ساڑھے 6 گھنٹے تاخیر سے 3:50 بجے روانہ ہوگی، کابل سے اسلام آباد کی 2 پروازیں 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جب کہ اسلام آباد سکردو کی 4 پروازوں میں ساڑھے 4 گھنٹے، لاہور مسقط کی 2 پروازوں میں 4 گھنٹے تک تاخیر ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement