اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔اوگرا نے 20 اکتوبر کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے کمی کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت کمی کے بعد 389.27 روپے جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 381.14 روپے مقرر ہوگئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے اگلے 24 گھنٹوں کیلیے ہوگیا۔
Leave A Comment