لاہور : اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری
شہر میں سبزیوں کی سرکاری قیمتوں اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں واضح فرق سامنے آ گیا، دکاندار سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے شہریوں کو مہنگے داموں سبزیاں فروخت کر رہے ہیں۔
مارکیٹ میں نیا کچا آلو درجہ اول 30 روپے فی کلو کی سرکاری قیمت کے بجائے 50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ پیاز 180 روپے کی بجائے 220 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔درجہ اول ٹماٹر کی سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 220 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ کریلا 220 روپے کی بجائے 250 روپے، شملہ مرچ 200 روپے کی بجائے 300 روپے جبکہ سبز مرچ 100 روپے کے بجائے 150 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔
Leave A Comment