پی ٹی آئی نے دہشتگردی کیخلاف ساتھ نہ دیا تو شاید ایمرجنسی یا گورنر راج لگے، بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی قیادت کو خبردار کردیا، اور کہا ہے اگر پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے خلاف وفاق کا ساتھ نہیں دیا تو پھر شاید خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کی طرف جانا پڑے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہر دوسرے دن دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں اور پی ٹی آئی کا دھیان سیاست پر ہے، نہیں چاہتے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگا کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا پڑے۔ پی ٹی آئی کا احتجاج بڑی حد تک کامیاب ہوچکا ہے، اسلام آباد دس دن سے بند پڑا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ اب پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرکے معاملے کا سیاسی حل نکالے، سیاسی بحران کو قومی مفاد سے الگ رکھے۔