تازہ ترین

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔ 
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی، بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement