تازہ ترین

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، تحریک انصاف نے آج لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ مذاکرات کا نیا راؤنڈ بھی طے نہ کیا جا سکا۔حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات رات تقریبا ڈھائی بجے تک چلے مگر مسودے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ دو نوں فریقین نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمے دار ایک دوسرے کو قرار دیا۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں فورسز کا ساتھ دینے اور کردار ادا کرنے پر یقین دہانی سے انکاری ہے۔ اس وجہ سے معاہدہ نہیں ہوسکا۔

 

Leave A Comment

Advertisement