خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر غور، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ایک اور اجلاس طلب
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آج ایک اور اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں ملک کی موجودہ بحرانی صورتحال پر اہم ترین فیصلے متوقع ہیں۔اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی بھی شرکت کرے گی اور وزیراعظم کو اب تک کی پیش رفت اور مذاکرات کی ناکامی کی وجوہات پر تفصیلی بریفنگ دے گی۔اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا اور صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ، گورنر راج یا دیگر آئینی اقدامات پر باقاعدہ غور کیا جائے گا۔وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی صوبے کی تازہ ترین صورتحال پر رپورٹ منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کے آج ہونے والے اس اجلاس کے بعد خیبرپختونخوا کے مستقبل کے انتظامی و سیاسی ڈھانچے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔
Leave A Comment