کراچی : پولیس کا شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ، ایک ملزم ہلاک
کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا۔پولیس کے مطابق کارروائی انتہائی مطلوب بھتاخور صمد کاٹھیاواڑی کے اہم کارندے کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔شہید ملت روڈ پر پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ اور فیڈرل بی ایریا سے بھی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
Leave A Comment