تازہ ترین

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج 31 اکتوبر آخری تاریخ ہے اور اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ایف بی آر حکام کے مطابق ہفتہ وار تعطیل کے باوجود آج ٹیکس دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

 ٹیکس حکام کے مطابق ایف بی آر نے 30 اکتوبر تک 978 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا ہے، جبکہ اکتوبر کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 1132 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مقررہ ہدف حاصل کرنے کے لیے 31 اکتوبر کو بھرپور کوشش کی جائے گی۔تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے تاریخ میں توسیع کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں،درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی فائلنگ کی ڈیڈ لائن مزید بڑھائی۔ 

Leave A Comment

Advertisement