تازہ ترین

پاکستان کو اکتوبر کے دوران قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا تیسرا کارگو موصول ہو گیا ہے۔ایل این جی بردار جہاز شینڈونگ ریڈووڈ پورٹ قاسم کراچی میں اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا۔حکام کے مطابق ایل این جی کارگو کو اینگرو ایل این جی ٹرمینل کے فلوٹنگ اسٹوریج یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ قطر سے درآمد کی جانے والی ایل این جی کی قیمت برینٹ خام تیل کے 13.37 فیصد کے مساوی مقرر کی گئی ہے۔

 آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود قطر سے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ اکتوبر میں پاکستان پہنچنے والا قطر کا تیسرا ایل این جی کارگو ہے۔اس سے قبل پہلا ایل این جی کارگو 13 اکتوبر کو جہاز العریش کے ذریعے جبکہ دوسرا کارگو 21 اکتوبر کو جہاز ایجنان کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا، جو پاکستان گیس پورٹ ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا تھا۔حکام کو توقع ہے کہ قطر سے ایل این جی کی مسلسل آمد سے پاکستان کے گیس سپلائی نظام کو عارضی ریلیف ملے گا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement